بہتر ہے خواتین سے بحث نہ کی جائے، پوٹن نے توبہ کر لی

بہتر ہے خواتین سے بحث نہ کی جائے، پوٹن نے توبہ کر لی
بہتر ہے خواتین سے بحث نہ کی جائے، پوٹن نے توبہ کر لی

  



ماسکو (نیوزڈیسک ) ایک فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پوتن نے جرمن نازی رہنما اڈولف ہٹلر سے تشبیہ دینے پر سابق امریکی سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے کمزور خاتون قرار دے دیا۔ پوتن کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ خواتین سے بحث نہ کی جائے، مسز کلنٹن اپنے بیانات کے حوالے سے کوئی وضع دار خاتون نہیں ہیں۔ جب لوگ اپنی حدود سے تجاوز کر لیں تو یہ اس لئے نہیں کہ وہ مضبوط ہیں بلکہ وہ کمزور ہوتے ہیں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ اس سے ثابت ہو گیا کہ جب خارجہ پالیسی کی بات آ جاتی ہے تو پھر امریکی حکام کو معقول دلائل کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس کے اوائل میں کیلی فورنیا میں سابق امریکی سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایک تقریب کے دوران یوکرائن میں صدر پوتن کی کارروائی کو 1930ءمیں ہٹلر کی کارروائیوں سے مشابہ قرار دیا تھا، لیکن بعدازاں ہیلری نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوتن بالکل ہٹلر جیسے نہیں بلکہ وہ بہت سارے ایسے کام کر رہے ہیں، جو ہٹلر کے کام سے مشابہ ہیں۔

مزید : بین الاقوامی