چین کی مائیکروسافٹ پر تنقید

چین کی مائیکروسافٹ پر تنقید
چین کی مائیکروسافٹ پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ ( بیورورپورٹ) چین نے ڈیٹا چوری ہونے کے شبہ پر ونڈوز8 کے خلاف تنقید شروع کر دی۔ مغربی ٹیکنالوجی پر شکوک و شبہات ظاہر کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے چینی حکام نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ ونڈوز 8 کو ڈیٹا چوری کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ چائنا سنٹرل ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ چینی حکومت نے اپنے اداروں کو ونڈوز 8 سے نجات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی کا کہنا ہے کہ آپریٹنگ نظام کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر صارفین کے ڈیٹا کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں اور ونڈوز 8کا آپریٹنگ سسٹم مغرب میں ہے۔ چین اپنے کاموںکے لئے مغربی ٹیکنالوجی کے بجائے لیونکس ( Linux) کے استعمال کو ترجیح دینے پر یقین رکھتا ہے، جو آئندہ وقت میں ایک معیار بن جائے گا۔ اس کے علاوہ چین اپنے توسیعی پروگروموں کے لئے مائیکروسوفٹ کو ادائیگیاں کرنے کے بجائے خود اپنا سوفٹ ویئر بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔