جیو نیوز کو دی گئی سزا ناکافی ،جیو دیکھنا حرام ہے،اپنے فتوے پر قائم ہوں:صاحبزادہ حامد رضا

جیو نیوز کو دی گئی سزا ناکافی ،جیو دیکھنا حرام ہے،اپنے فتوے پر قائم ...
جیو نیوز کو دی گئی سزا ناکافی ،جیو دیکھنا حرام ہے،اپنے فتوے پر قائم ہوں:صاحبزادہ حامد رضا

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے جیو ٹی وی کو دی گئی سزا ناکافی ہے وہ اپنے اس فتوے پر قائم ہیں کہ جیو دیکھنا حرام ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے پیمرا  کی جیو نیوز کو دی گئی سزا کو ناکافی قرار دے دیا۔ حامد رضا نے کہا کہ پیمرا کے جس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ، اس میں قانونی نکات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ جیو دیکھنا حرام ہے اور وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جیو کے گستاخانہ پروگرام کے خلاف شہریوں نے ہزاروں درخواستیں جمع کرائیں مگر پیمرا کے اجلاس میں گستاخانہ پروگرام کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ حامد رضا کا کہنا تھا کہ عوام نے جو ایکشن لیا وہ جیو کے خلاف ریفرنڈم ہے حکومت جانبداری کا مظاہرہ کر کے اپنے پاو¿ں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...