بھوکے مردوں کوموٹی خواتین پسند

بھوکے مردوں کوموٹی خواتین پسند
بھوکے مردوں کوموٹی خواتین پسند

  



لندن (بیورونیوز ) ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ مرد بھوک کی حالت میں بھری بھری خواتین کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں جبکہ بھوکی خواتین مضبوط اور خوبصورت جسم کے مالک مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ یہ خیال انسانی جبلت سے حاصل کیا گیا ہے کہ اچھی خوراک کھانے والے لوگ زیادہ پُرکشش دکھائی دیتے ہیں۔ نئی تحقیق میں 124افراد کو شامل کرکے انہیں مختلف تصاویر دکھائی گئیں، ان میں جو لوگ بھوکے تھے، انہوں نے بڑی چھاتیوں والی خواتین میں زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا۔ لندن یونیورسٹی کے ڈاکٹر ویران سوامی کا کہنا ہے کہ اگر ایک آدمی بھوکا ہے تو وہ زیادہ بڑی چھاتیوں کو ترجیح دے گا جبکہ بھوکی خاتون مضبوط اور خوبصورت پٹھوں والے مردوں کو پسند کرتی ہیں۔ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ جب آدمی بھوکا ہوتا ہے تو وہ ایسے ساتھی کی تلاش کرتا ہے، جس کے پاس (کھانے پینے کے) ذرائع ہوں اوروہ نفسیاتی طور پر ایسی خواتین کو پسند کرتا ہے جن کا جسم عام خواتین سے زیادہ ہو۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...