بلوچستان بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم

بلوچستان بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم
بلوچستان بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم

  



کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں آٹھ سال سے جاری موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی گئی جبکہ دیگر اضلاع میں ڈیڑھ سال قبل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی جو آج اٹھا لی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پابندی اٹھائے جانے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔خضدار کے ڈپٹی کمشنر  وحید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خضدار میں ڈبل سواری پر پابندی29جون تک برقرار رہے گی۔

مزید : بلوچستان