لڑکی ریل گاڑی کے نیچے آکر بھی زندہ بچ گئی

لڑکی ریل گاڑی کے نیچے آکر بھی زندہ بچ گئی
لڑکی ریل گاڑی کے نیچے آکر بھی زندہ بچ گئی

  



شکاگو (نیوز ڈیسک ) ایک 22سالہ امریکی خاتون اس قدر خوش قسمت نکلی کہ اس کے اوپر سے ریل گاڑی گزرگئی اور اسے خراش تک نہ آئی ۔ریاست الباما سے تعلق رکھنے والی’ لینے ہارن‘ کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ نشے میں دھت تھی اور ریل کی پٹری کے اوپر ہی سو گئی اسی دوران ایک تیز رفتار ریل گاڑی آگئی اور اس کے اوپر سے گزر گئی۔قریب موجود لوگ خوف سے چیخ اٹھے اور فوراََ پولیس کو اطلاع کی گئی لیکن سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کچھ دیر بعد یہ خاتون معجزانہ طور پر ہوش میں آگئی اور اسے خراش تک نہ آئی تھی۔ لیکن پولیس اہلکار کیپٹن لورنیہ اڑوسی کا کہنا ہے کہ غالباََ لڑکی کے دبلے جسم نے اس کی جان بچالی ورنہ ریل گاڑی کا نچلا حصہ اسے کچل دیتا ۔ہارن کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت اچھی شخصیت کی مالک ہے اور انہیںیقین نہیں آتا کہ وہ نشے میں دھت ہو کر ریل کی پٹری پر لڑھک گئی تھیں۔

مزید : تفریح


loading...