جہاز پیچھے کی طرف چل پڑا

جہاز پیچھے کی طرف چل پڑا
جہاز پیچھے کی طرف چل پڑا

  



روم(نیوز ڈیسک) اٹلی کے ایک ائر پورٹ پر کھڑا جہاز اچانک پیچھے کی طرف چلنا شروع ہو گیا اور تقریباََ 120فٹ کا فاصلہ طے کر کے ایک عمارت کے ساتھ جا ٹکرایا ۔ رائن ائیر کے اِس طیارے نے اس حیرت انگیز حادثے سے کچھ وقت قبل ہی لینڈ کیا تھا۔مسافر اور عملے کے افراد اس سے اتر چکے تھے۔عینی شاہد ین کا کہنا ہے کہ انھیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا کہ اچانک جہاز پیچھے کی طرف چلنا شروع ہوگیا اور آہستہ آہستہ فائر بریگیڈ کی ایک عمارت کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا اور پھر بالآخر اس عمارت کے ساتھ جا ٹکرایا۔ جہاز کی پچھلی طرف سے عمارت کے ساتھ ٹکر ہونے کی وجہ سے اس کے یچھلی طرف والے پر تباہ ہو گئے جس سے کمپنی کو دو لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ متعلقہ عملے نے جہاز کو روکے رکھنے کے انتظامات مناسب طور پر نہیں کئے تھے۔

مزید : تفریح


loading...