آدھا کلو برف اور قیمت 32ہزار روپے

آدھا کلو برف اور قیمت 32ہزار روپے
آدھا کلو برف اور قیمت 32ہزار روپے

  



نیو یارک(نیوز ڈیسک) ایک امریکی کمپنی نے مشروبات کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ایسے آئس کیوب (برف کے ٹکڑے) تیار کئے ہیں جو دلکشی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور آئس کیوب سے زیادہ خوبصورت ڈیکوریشن پیس نظر آتے ہیں لیکن ایک کیوب کی قیمت 800روپے ہے اور ایک پیکٹ (تقریباً آدھا کلو)کی قیمت ساڑھے بتیس ہزار روپے ہے ۔کیوب بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ لگثری کیوب دولتمند لوگوں اور خصوصاََ شوبز کے لوگوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا با عث بنیں گے ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کیوب صرف دیکھنے میں ہی غیر معمولی خوبصورتی کے شا ہکار نہیں ہیں بلکہ یہ عام کیوب کی نسبت صحت کے لئے انتہائی مفیدہیں۔ ان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گھر میں بنائے جانے والے کیوب کے بر عکس مکمل طور پر خالص ہیں اور جلد پگھلتے بھی نہیں۔ یہ کیوب تقریباََ 30سے 40منٹ میں پگھلتے ہیںجس کی وجہ سے مشروبات کو زیادہ ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ منفرد آئس کیوب انتہائی نفیس چوکور اور گول شکلوں میں بنائے گئے ہیں۔

مزید : تفریح


loading...