گوگل گلاس نے بندے مارنا آسان کردیا

گوگل گلاس نے بندے مارنا آسان کردیا
گوگل گلاس نے بندے مارنا آسان کردیا

  



واشنگٹن ( نیوڈیسک) ایک امریکی کمپنی نے ایک ایسی جدید رائفل ایجاد کر دی ہے کہ جس کی مدد سے دیوار یا کسی بھی رکاوٹ کے پیچھے واقع ٹارگٹ کو بھی دیکھا جاسکے گا ۔ٹریکنگ پوائنٹ لیبز نامی اس کمپنی نے رائفل کے سرے پر ایک خصوصی کیمرہ لگا دیا ہے جو سامنے واقع جگہ کی ویڈیو بنا کر براہ راست رائفل چلانے والے کو دیکھائے گااس براہ راست ویڈیو کو دیکھنے کے لئے گوگل گلاس نامی کمپیوٹراستعمال ہوگا جو کہ ایک عینک کی شکل میں بنایا گیا ہے اور اسے رائفل چلانے والے نے عام چشمے کی طرح آنکھوں پر پہن رکھا ہو گا۔اس ویڈیو کیلئے PGFنامی جدید فائل فارمیٹ استعمال کیا جائے گا جو کہ انتہائی تیزی سے اعلیٰ کوالٹی کی ویڈیو بنانا ممکن کرے گا۔رائفل چلانے والا شخص اگر کسی دیوار کے پیچھے بھی چھپا ہو تو وہ اپنا سر نکال کر ٹارگٹ کو دیکھنے کے بجائے صرف رائفل کی نالی کو آگے کر کے سارا منظر دیکھ سکتا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ رائفل استعمال کرنے والے کو محفوظ رکھنے میں بہت معاون ثابت ہو گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...