رہائی پانے والا فوجی امریکہ کے خلاف اعلان جنگ کر چکا تھا

رہائی پانے والا فوجی امریکہ کے خلاف اعلان جنگ کر چکا تھا
رہائی پانے والا فوجی امریکہ کے خلاف اعلان جنگ کر چکا تھا

  



واشنگٹن(نیوز ڈیسک) حال ہی میں طالبان کی قید سے رہا کروائے گئے امریکی فوجی یو وی برگ ڈال کے بارے میں چشم کُشا خفیہ معلومات سامنے آگئی ہیں جن میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ مسلمان ہو گیا تھا، طالبان نے اس کی طرف سے مطمئن ہونے کے بعد اسے کلاشنکوف بھی اپنے پاس رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔

یہ خفیہ معلومات امریکی ٹی وی فوکس نیوز نے انٹلیجنس کمپنی اِکلیپس گروپ (Eclipse Group) سے حاصل کی ہیں ۔ یہ کمپنی سابقہ جاسوسوں پر مشتمل ہے اور دنیا کے ہر کونے سے خفیہ ترین رپورٹس حاصل کرنے کے لئے مشہور ہے۔اطلاعات کے مطابق اس کمپنی نے بر گ ڈال کو قید میں رکھنے والے طالبان میں سے کچھ کے ساتھ خفیہ رابطہ کرکے ایسی دستاویزات حاصل کر لی ہیں کہ جن سے پتا چلا ہے کہ برگ ڈال نہ صرف مسلمان ہو گیا تھا بلکہ اپنے آپ کہ مجاہد بھی کہتا تھا ۔ وہ فائرنگ کی پریکٹس کے دوران طالبان کے ساتھ شامل ہوتا تھا اور ان کے ساتھ فٹ بال بھی کھیلتا تھا۔خفیہ دستاویزات سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ امریکی حکام کو معلوم تھا کہ برگ ڈال نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...