انوکھا حادثہ، میاں بیوی آپس میں ٹکرا کر جان سے گئے

انوکھا حادثہ، میاں بیوی آپس میں ٹکرا کر جان سے گئے
انوکھا حادثہ، میاں بیوی آپس میں ٹکرا کر جان سے گئے

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) قدرت کے فیصلے یقینا انسان کی محدود عقل سے بالا تر ہیں اور بعض اوقات ہمارے سامنے ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں کہ جن پر یقین کرنا ناممکن ہوتا ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس میں دو تیز رفتار کاروں کے درمیان ٹکر ہو گئی اور کا ر میں سوار دونوں ڈرائیور حادثے میں جاںبحق ہو گئے ۔یہ دونوں ڈرائیورایک دوسرے کے شریک حیات تھے اور زندگی کے سفر کا آغاز مل کر کرنے والے یہ نوجوان میاں بیوی موت کے سفر پر بھی اکٹھے روانہ ہو گئے۔ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے مطابق حادثہ صبح کے وقت اس جوڑے کی ملازمت کی جگہ کے قریب ہی پیش آیا اور حادثے کے وقت 23سالہ نکولس اور 26سالہ کرسٹینا اپنی اپنی کار میں اکیلے ہی تھے۔اس افسوسناک واقع کی تحقیق جاری ہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...