باتھ روم سونا اگلنے لگے

باتھ روم سونا اگلنے لگے
باتھ روم سونا اگلنے لگے

  



برمنگھم(نیوزڈیسک) ہمارے ہاں پانی کے صاف نہ ہونے کا مسئلہ عام پایا جاتا ہے اور اکثر پانی میں آلودگی ، ریت اور دھات کے زرات پائے جاتے ہیں مگر لندن کے علاقے وائٹ ہال کے رہائشیوں کی خوش قسمتی دیکھئے کہ ان کی واٹر سپلائی میں ملاوٹ بھی ہوئی تو سونے کی ۔

مارک براﺅناور اُن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے گھر میں آنے والے پانی میں سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے آرہے تھے پھر انھوں نے دیکھا کہ ان کے سیوریج کے پانی میں بھی یہی صورت حال ہے مارک براﺅن کے ہمسایوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ ان کے پانی میں سونے کی ملاوٹ ہو چکی ہے وائٹ حال کے رہائشیوں کو ایک طرف تو سونے کی چمک دمک حیران کر رہی ہے اور دوسری طرف وہ اس بات سے سخت پریشان ہیں کہ ان کے گھروں میں استعمال ہونے والے پانی میںسونے کے باریک ٹکڑے آسکتے ہیں تو اور نا جانے اس میں کیا کیا شامل ہو چکا ہے۔

مزید : تفریح


loading...