محبت کی انوکھی داستان

محبت کی انوکھی داستان
محبت کی انوکھی داستان

  



بوسٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں ایک انوکھی داستان محبت سامنے آ گئی ہے جس میں ایک 31 سالہ خوش شکل نوجوان کو ایک 91 سالہ قریب المرگ بڑھیا سے عشق ہو گیا ہے اور دونوں اکثر عوامی مقامات پر ایک دوسرے کی بانہوں میں مدہوش پائے جاتے ہیں۔ اس نوجوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے ان کا معاشقہ کامیاب طور پر چل رہا ہے اور وہ ایک بھرپور اور مکمل تعلق استوار کئے ہوئے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر مزید حیرات ہو گی کہ یہ نوجوان اس بزرگ خاتون کے علاوہ بھی تقریباً پانچ معمر خواتین کے ساتھ اسی قسم کے تعلقات استوار کئے ہوئے ہے۔ کائل نامی اس نوجوان کی 91 سالہ محبوبہ مارجری کا کہنا ہے کہ اس کے پانچ بچے ہیں۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے بچوں کو اس کی رنگ رلیوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ کائل کے ساتھ تعلق کے بارے میں اس نے بتایا کہ تعلق بہت مزے کا جا رہا ہے اور ہم ایک دوسرے کو حیران کر دیتے ہیں۔ کائل کی ماں کی عمر 50 سالہ ہے اور وہ اکثر اپنی معمر دوستوں کو اپنی ماں سے بھی ملواتا رہتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...