دو امریکی جنگی جہاز گر کر تباہ

دو امریکی جنگی جہاز گر کر تباہ
دو امریکی جنگی جہاز گر کر تباہ

  



واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کے دو قیمتی جنگی جہاز یکے بعد دیگرے ایک ہی ریاست میں گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔ سی بی ایس ٹیلی ویژن کے مطابق پہلا حادثہ بدھ کو شام چار بجے کے قریب پیش آیا جب ایک ہیرئیر (Harrier) جنگی طیارہ ایک رہائشی علاقے میں جا گرا۔ اس حادثے میں دو گھر تباہ ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ بھی بروقت جہاز سے کود جانے کی وجہ سے محفوظ رہا۔ اس حادثے کے محض چند گھنٹے بعد تقریباً 10 بجے ایک (Hornet) جنگی طیارہ سمندر میں جا گرا۔ یہ جہاز طیارہ بردار ’کارل ونسن‘ پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ پائلٹ نے سمندر میں چھلانگ لگا دی جسے بعد میں بچا لیا گیا۔ ان حادثوں کے بعد امریکی فوج نے فضاءمیں موجود سب جنگی طیاروں کو سان ڈیگو میں نیول ائیر سٹیشن نارتھ آئی لینڈ پر اتار لیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...