وزیرستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا:کورکمانڈر پشاور

وزیرستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا:کورکمانڈر پشاور
وزیرستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا:کورکمانڈر پشاور

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد جاوید ربانی نے قبائلی امن جرگے سے ملاقات کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد جاوید ربانی کا قبائلی عمائدین سے  کور ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں کہنا تھا کہ قبائلیوں کے تعاون سے فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا۔دہشت گردوں نے وزیر ستان کاامن متاثر کیا ہے۔وزیر ستان سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔قبائلیوں نے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا ہے۔ہم بھی اپنے قبائلی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی رٹ دوبارہ بحال کرائیں گے۔وزیرستان میں سوات کی طرح تعمیر نو کریں گے۔

مزید : پشاور


loading...