ہلدی کے فوائد
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہلدی ہمارے روائتی کھانوں کا لازمی حصہ ہے اور اس کا استعمال زمانہ قدیم سے ہی دوا کے طور پر بھی ہوتا ہے۔ کھانوں میں اس کی مرکزی حیثیت کی وجہ سے اسے مصالحوں کی جدید سائنس نے بھی ہلدی کو صحت کیلئے بے شمار فوائد ثابت کئے ہیں۔ ہلدی کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرتی ہے اور کینسر کے خلیات کو ختم بھی کر سکتی ہے۔ خصوصاً پراسٹیٹ کینسر کے خلاف اس کا استعمال بہت مفید ہے اور یہ رسولیوں سے بھی بچاتی ہے۔ ہلدی کا استعمال جوڑوں کے دردوں اور زخموں سے نجات دلاتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ہلدی کا استعمال بہت مفید ہے کیونکہ اس سے انسولین اور گلوکوز کا لیول کنٹرول ہو جاتا ہے۔ ہلدی مضر صحت کولیسٹروں کے لیول میں بھی کمی کرتی ہے اور جسم کے مدافعاتی نظام کو طاقت دیتی ہے جس کی وجہ سے ہم متعدد بیماریوں سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ ہلدی زخموں کو جلدی بھرنے میں بھی مدد دیتی ہے، وزن کم کرتی ہے اور دماغی بیماری الزائمر سے محفوظ رکھتی ہے۔ اور کھانوں میں اس کا استعمال نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے اور جگر کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔