پالتو جانور بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں

پالتو جانور بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں
پالتو جانور بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں

  



برمنگھم (نیوز ڈیسک) پالتو جانوروں کے مالکان اپنے پیارے جانوروں سے بہت محبت کرتے ہیں اور بعض تو انہیں اپنے ساتھ سلانے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ آپ بھی ان مالکان میں سے ہیں تو زرا احتیاط کیجئے کیونکہ ایک تازہ تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جانوروں کے ساتھ سونا آپ کی صحت کیلئے اچھا نہیں ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پروفیشنل سلیب وسائٹیز کی سالانہ میٹنگ میں پیش کی گئی ایک تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ پالتو جانور، خصوصاً کتے اور بلیاں رات کو نیند میں خلل ڈالتے ہیں۔ تحقیق میں شامل افراد میں سے 30 فیصد نے بتایا کہ ان کے پالتو جانور رات کو ان کی نیند خراب کرتے ہیں اور وہ لوگ جو ہفتے میں چار سے زائد راتیں اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ سوتے ہیں ان میں سے 63 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں نیند کے مسائل درپیش ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جن جانوروں کی جلد پر گھنے بال ہوتے ہیں جیسا کہ کتے اور بلیاں، وہ نیند خراب کرنے کے علاوہ سانس اور جلد کی بیماریوں کا بھی باعث بن سکتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...