کامیاب ازدوواجی زندگی کے لئے دھوکے میں رہنا ضروری
لندن(نیوز ڈیسک) خوشگوارازدواگی زندگی کا راز کیا ہے؟یہ اہم سوال ہم سب کے ذہنوں میں رہتا ہے۔لندن کی ویسٹ منسٹر یونیورسٹی کے ڈاکٹر وائرن سوامی نے اس سوال کا جواب ڈھونڈ لیاہے۔ڈاکٹر وائرن کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے شریک حیات کو اپنے آپ سے بہتر شخصیت سمجھتے ہیں تو آپ کی ازدواجی زندگی زیادہ خوشگوار اور کا عبات ہو گئی۔ ڈاکٹر وائرن کا کہنا ہے کہ ارتقائی بائیولوجی نے انسان کو یہ سیکھایا ہے کہ وہ اپنے سے بہتر خوبصورت اور کامیاب شخص سے جوڑا بنائے لہذا جب ہمیں یقین ہوتا ہے کہ ہمارا شریک حیات ہم سے بہتر ہے تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا انتخاب درست ہے اور یہ تعلق ہمارے لئے کامیابی اور بقاء کاباعث بنے گا۔ جرنل آف سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپ نامی جرید ے میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جو جوڑے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں وہ اپنے آپ سے اپنے ہمراہ کو بہترسمجھتے ہیں اس سے پہلے ایک ولندیزی تحقیق میں بھی یہ ثابت ہو چکا ہی کہ رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے لوگ اپنے شریک حیات کو دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ خوبصورت سمجھتے ہیں۔