ملک بھر میں سورج آگ برساتا رہا،لاڑکانہ میں درجہ حرارت51سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

ملک بھر میں سورج آگ برساتا رہا،لاڑکانہ میں درجہ حرارت51سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ...
ملک بھر میں سورج آگ برساتا رہا،لاڑکانہ میں درجہ حرارت51سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں آج موسم بے پناہ گرم اور سورج آگ برساتا رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں 51 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ سبی اور رحیم یار خان میں درجہ حرارت49سینٹی گریڈ،جیکب آباد میں50سینٹی گریڈ،دادو ،بے نظیر آباد،موہنجو داڑو میں درجہ حرارت 49سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے اور موسم کی شدت برقرار رہے گی۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں