تم پر اعتبار نہیں ،سعودی خواتین اپنے شوہروں پر ایک بے حد دلچسپ پابندی لگانے لگیں

تم پر اعتبار نہیں ،سعودی خواتین اپنے شوہروں پر ایک بے حد دلچسپ پابندی لگانے ...
تم پر اعتبار نہیں ،سعودی خواتین اپنے شوہروں پر ایک بے حد دلچسپ پابندی لگانے لگیں

  



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک جانے والے سعودی مردوں کو دنیا کی رنگینی میں کھو جانے سے بچانے کے لئے سعودی خواتین میدان میں آگئی ہیں اور اکثر بیویاں اپنے شوہروں کو اکیلے سفر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کررہی ہیں۔

”عرب نیوز“ کے مطابق خواتین کی طرف سے شوہروں پر نظر رکھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے کیونکہ اکثر بیگمات کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ غیر ممالک میں اکیلے جانے پر ان کے شوہروں کو ورغلایا جاسکتا ہے۔ ایک خاتون ٹیچر امیرہ نے اس معاملے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے خاوند کو اکیلے سفر کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہر خاتون کو ایسا ہی کرنا چاہیے۔ ان کا موقف تھا کہ کچھ ایسے ممالک ہیں کہ جہاں ان کے مردوں کو گمراہ کیا جا سکتا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ سعودی مرد ایسے ممالک کے قریب بھی نہ جائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک دفعہ ان کے خاوند کے اکیلے سفر کرنے کے لئے اصرار پر انہوں نے اسے چھوڑنے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔

فیملی کونسلر جمیلہ الحربی نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو مردوں کے مسائل کو سمجھنا چاہیے اور اگر وہ کاروباری دوروں پر اکیلا جانا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت دی جانی چاہیے، البتہ خواتین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سیر و تفریح کے لئے جانے والے خاوندوں کے ساتھ سفر کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس