وہ انوکھا انسان جو تھوڑا سا کھاناکھانے کے بعد ایسی حرکت کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ جان کر کوئی بھی حیران ہو جائے

وہ انوکھا انسان جو تھوڑا سا کھاناکھانے کے بعد ایسی حرکت کرنے پر مجبور ہوجاتا ...
وہ انوکھا انسان جو تھوڑا سا کھاناکھانے کے بعد ایسی حرکت کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ جان کر کوئی بھی حیران ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کھانا کھانے کے بعد سستی ہونا تو معمولی بات ہے مگر بھارت میں ایک ایسا شخص ہے جو کسی چیز کا ایک نوالہ بھی کھالے تو اسے فوراً نیند آ جاتی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام ہری اوم گپتا ہے جو تھوڑا سا سیب یا سینڈوچ بھی کھالے تووہ فوراً سو جاتا ہے اور چند سیکنڈ یا چند منٹ بعد دوبارہ جاگ جاتا ہے۔ یہ دراصل نیند نہیں بلکہ ایک طرح کا مرگی کا دورہ ہوتا ہے جو کوئی بھی چیز کھانے پر اسے پڑتا ہے۔ گپتا کافی عرصے سے اس مرض میں مبتلا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ اس کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شروع میں وہ چند لمحے کے لیے سوتا تھا لیکن اب بسااوقات تین سے چار منٹ تک سوتا رہتا ہے۔

مزیدپڑھیں:دنیا کی تاریخ کی شرمناک ترین حرکت ، وہ آدمی جسے اس کے باپ کے مکروہ فعل نے مالا مال کردیا
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال سے گپتا کا علاج کرنے والی، کے ای ایم ہسپتال کے شعبہ نیورالوجی کی سربراہ ڈاکٹر سنگیتا روات کا کہنا ہے کہ ”یہ مرگی کی انتہائی نایاب قسم ہے۔ گپتا کو پڑنے والے مرگی کے 70فیصد دورے کوئی چیز کھانے سے پڑتے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق کے ای ایم ہسپتال آنے سے قبل ہری اوم گپتا بھارت کے درجنوں ڈاکٹروں اور حکیموں سے اس کا علاج کروا چکا ہے مگر افاقہ نہیں ہوا۔ پھر اسے معلوم ہوا کہ کے ای ایم ہسپتال میں اس مرض کا سرجری کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے مگر اس کی خواہش اتنی آسان نہ تھی کیونکہ ڈاکٹر سنگیتا کے مطابق اس کے دماغ کا ایسا حصہ مرض سے متاثر ہوا تھا جہاں سرجری کرنا خطرے سے خالی نہیں تھا۔ اگر ہم اس کا عمومی آپریشن کرتے تو اس کی قوت گویائی ضائع ہونے کے امکانات بہت زیادہ تھے۔“ ہری اوم گپتا کا کہنا تھا کہ ”میں روزانہ 10سے زیادہ گولیاں کھا رہا ہوں، اس کے باوجود مجھے روزانہ 5سے زائد دورے پڑتے ہیں۔ میں کسی بھی طرح اس مرض سے نجات چاہتا ہوں۔ بالآخر ڈاکٹروں نے گپتا کی مکمل سرجری کرکے متاثرہ ٹشو نکالنے کی بجائے ان کا دماغ کے دیگر حصوں سے رابطہ کاٹنے کا فیصلہ کیا۔ آپریشن کامیاب رہا اور اب گپتا کو مرض میں بہت حد تک افاقہ ہو گیاہے۔ پہلے جو اس کے دورے کا دورانیہ منٹوں میں پہنچ چکا تھا وہ چند لمحے ہو گیا ہے اور اب دوروں کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے۔ پہلے اسے روزانہ کم از کم دورے پڑتے تھے۔ اب ہفتے میں ایک دورہ پڑتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -