دانت برش کرنے کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ کے وہ 5 استعمال جن کے بارے میں جان کر آپ کی زندگی بے حد آسان ہوجائے گی

دانت برش کرنے کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ کے وہ 5 استعمال جن کے بارے میں جان کر آپ کی ...
دانت برش کرنے کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ کے وہ 5 استعمال جن کے بارے میں جان کر آپ کی زندگی بے حد آسان ہوجائے گی

  

لندن(نیوزڈیسک) ٹوتھ پیسٹ کو آپ نے دانتوں کو صاف کرنے کے لئے تو استعمال کیا ہوگا لیکن اس کے چند دیگر فائدے بھی ہیں،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

گندے شیشے کو صاف کرنے کے لئے

غسل خانے میں دانت صاف کرتے یا ٹوتھ پیسٹ کرتے ہوئے آپ کو اپنا شیشہ گندا لگے تو تھوڑی سے ٹوتھ پیسٹ اس پر لگاکر کسی کپڑے سے صاف کریں تو یہ چمک جائے گا۔اسی طرح آپ چاہیں تو اپنے گھر کی کھڑکیوں کو بھی اس سے صاف کرسکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

جوگر صاف کرنے کے لئے

اگرآپ کے جوگر گندے ہوگئے ہیں اور اس کے لئے کوئی پالش میسر نہیں توتھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ لگاکر کسی برش سے صاف کریں۔آپ کے جوگر نئے جیسے چمک جائیں گے۔

فریج کو صاف کرنے کے لئے

فریج کے کونوں پر اگر گندگی اکٹھی ہوجائے تو ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں،نہ صرف فریج صاف ہوجائے گی بلکہ اس میں سے خوشبو بھی آئے گی۔

جیولری کی صفائی

ہیرے کی انگوٹھیاں وقت کے ساتھ خراب ہوجاتی ہیں لینگ اگر آپ ان پر ٹوتھ پیسٹ لگاکر صاف کریں گے تو وہ چمک جائیں گی۔اسی طرح آپ دھاتی اشیاء کو بھی ٹوتھ پیسٹ سے صاف کرسکتے ہیں۔موتیوں کو اس سے ہرگزصاف نہ کریں کہ انہیں نقسان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

کھانوں کی خوشبو نکالنے کے لئے

برتنوں میں کھانا ڈالنے ان میں خوشبو رہ جاتی ہے۔بالخصوص لہسن اور پیاز کی بو نہیں نکلتی لیکن اگر آپ ان برتنوں میں ٹوتھ پیسٹ لگاکر تھوڑیدیر بعد دھولیں گے تو برتنوں میں سے بو نکل جائے گی

مزید : ڈیلی بائیٹس