حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے :ہارون اختر خان

حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے :ہارون اختر خان
حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے :ہارون اختر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر نے کہا ہے کہ حکومت زراعت سمیت صنعت، ریلوے، ایکسپورٹ، ٹرانسپورٹ، توانائی اور دیگر تمام شعبوں کو ریلیف فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

سرکاری چینل’’پی ٹی وی نیوز‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک کی غریب عوام کیلئے 115 ملین روپے کی بھاری رقم رکھی ہے تاکہ انہیں سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ عام آدمی کے ریلیف کیلئے بیت المال کیلئے بھی 4 بلین روپے رکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ حقیقی معنوں میں عوام دوست بجٹ ہے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔ ہارون اختر نے مزید کہا کہ حکومت ملکی زرعی شعبے کی بہتری کیلئے بھی کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے میگا پیکج رکھا گیا ہے تاکہ کسانوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ جی ڈی پی میں اضافہ ہوا ہے اور افراط زر کی شرح کم ہوئی ہے اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

مزید :

اسلام آباد -