سخت گرمی بھی حوصلہ پست نہ کر سکی:تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف لاہور میں اساتذہ کا دھرنا چوتھے روز میں داخل: کوئی حکومتی شخصیت نہ آئی

سخت گرمی بھی حوصلہ پست نہ کر سکی:تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف لاہور میں ...
سخت گرمی بھی حوصلہ پست نہ کر سکی:تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف لاہور میں اساتذہ کا دھرنا چوتھے روز میں داخل: کوئی حکومتی شخصیت نہ آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف لاہور میں اسمبلی ہال کے باہر اساتذہ کا دھرنا چوتھے دن میں داخل ہو گیا۔ کوئی بھی حکومتی شخصیت مذاکرات کیلئے نہ آئی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق قوم کا مستقبل بنانے والے اساتذہ چار دن سے سخت دھوپ میں لاہور میں پڑے ہیں لیکن کسی بھی حکومتی شخصیت نے ان کے پاس آنا گوارا نہیں کیا۔ان اساتذہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ لاہور میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے لیکن ان اساتذہ کا حوصلہ اب بھی بلند ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ وہ روزے بھی یہاں رکھیں گے اور عید بھی یہاں منائیں گے۔

مزید :

لاہور -