مضبوط آسڑیلوی باولنگ نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن تباہ کر دی: سہ ملکی سیریز میں کینگروز کو 117کا ٹارگٹ

گیانا(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی مضبوط باولنگ نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 32.2اوورز ہی کھیل پائی اور 116رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ چارلس نے سب سے زیادہ21رنز بنائے۔لیون اور زمپا نے تین تین جبکہ کافی عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے مچل سٹارک نے دو کھلاڑی آوٹ کئے۔اس طرح آسٹریلیا کو جیت کیلئے 117کا ٹارگٹ ملا۔