قندیل بلوچ بگ باس 10 کا حصہ بنے گی

قندیل بلوچ بگ باس 10 کا حصہ بنے گی

ممبئی (این این آئی)قندیل بلوچ کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ہندوستانی چینل کے کامیاب ریائلٹی شو ’بگ باس 10‘ کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔ اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے مشہور ہونے والی قندیل بلوچ ویسے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی سرگرمیوں کے باعث زیر بحث رہتی ہیں تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ہندوستانی چینل کلرز کے کامیاب ریائلٹی شو ’بگ باس 10‘ کا بھی حصہ بننے جا رہی ہیں۔ یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ قندیل بلوچ بگ باس کے نئے حصے میں موجود ہوں گی اور اگر اداکارہ کے فیس بک اکاؤنٹ کو دیکھا جائے تو بہت حد تک یہ افواہیں سچ نظر آ رہی ہیں۔ قندیل نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اس شو میں شامل ہو چکی ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی شرائط مانی گئیں تو بہت جلد وہ اس حوالے سے اعلان کر دیں گی۔

اس شو کی میزبانی ایک طویل عرصے سے بالی ووڈ اداکار سلمان خان انجام دے رہے ہیں۔

مزید : کلچر