رمضان المبارک ہمیں انسانیت،اخلاق اور صبر کا درس دیتا ہے

رمضان المبارک ہمیں انسانیت،اخلاق اور صبر کا درس دیتا ہے
 رمضان المبارک ہمیں انسانیت،اخلاق اور صبر کا درس دیتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) رمضان المبارک ہمیں انسانیت،اخلاق اور صبر کا درس دیتا ہے۔’ان خیالات کا اظہارشوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے’پاکستان‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اداکارہ ثناء نے بتایا کہ میں ہر سال باقاعدگی سے روزے رکھتی ہوں ۔اس ماہ مقدس میں تمام مسلمانوں کو اپنا زیادہ وقت عبادت میں گذارنا چاہیے۔میں روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ غریبوں اور مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کرتی ہوں لیکن اس بات کی کبھی کسی قسم کی تشہیر نہیں کی کیونکہ میں اپنی نیکی ضائع نہیں کرنا چاہتی۔معروف اداکارہ و پرفارمر خوشبو نے بتایا کہیہ بات درست ہے کہ میں رمضان المبارک میں کبھی بھی سٹیج ڈرامے میں پرفارم نہیں کرتی ۔ میں سارا سال سٹیج ڈرامہ کرتی ہوں مگر رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کے لئے میں نے سٹیج ڈراموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پورے ماہ روزے رکھنے کے ساتھ عبادات کا سلسلہ بھی جاری رکھوں گی ۔زارا اکبر، فضاء علی ،مسکراہٹ اورشیبا رانی نے کہا کہ دیگر اداکارائیں جو رمضان المبارک میں سٹیج ڈرامے کریں گی ان کی کوئی ذاتی مجبوری بھی ہو سکتی ہے ۔ میں ماہ رمضان کے دوران تھیٹر میں پرفارم نہیں کرتی کیونکہ میں اس ماہ مقدس کے فیضان سے بھرپور لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں ۔میں اپنے گھر پر شوبز سے وابستہ اپنی سہیلیوں کو افطاری پر بلا کر بہت خوش ہوتی ہوں اس سے آپس میں پیار اور محبت بڑھتا ہے۔رمضان میں عبادات کے بعد ہی عید منانے کا اصل لطف آتا ہے۔میرا،مدیحہ افتخار،رزکمالی اور نیلم منیرنے کہا کہ میں بھی رمضان المبارک کے دوران اپنی شوبز سرگرمیاں محدود کرلیتی ہوں انسان ساری عمر کام میں مصروف رہتا اور اپنے کاموں کی وجہ سے اکثر عبادت میں غفلت برت لیتا ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ معاف کرنے والا ہے لیکن انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے رب کی خوشنودی کے لئے عبادت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دے۔سونو علی،فائزہ اور فضاء علی نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -