بہاری لڑکی بننا کیریئر کا مشکل ترین کردارہے‘عالیہ بھٹ

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے کیرئیر میں کئی نئے اور منفرد کردار ادا کر رہی ہیں لیکن جو سب سے مشکل کردار انہوں نے اب تک ادا کیا ہے وہ ان کی آنے والی فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں ’پنکی‘ کا ہے۔ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 23 سالہ عالیہ بھٹ کا ’پنکی‘ کے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں گووندا کی فلمز دیکھ کر بڑی ہوئیں ہوں، سب سے پہلی فلم جو میں نے سنیما میں دیکھی تھی وہ ہیرا پھیری تھی، مجھے لائن کنگ اور ماؤگلی جیسی فلمیں پسند تھیں اور وہ انگریزی فلمیں جس میں خواتین کو بہت اچھے سے کھاتے اور بیٹھتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، اس لیے فلم اڑتا پنجاب میں میرے لیے یہ کردار کرنا سب سے مشکل تھا۔واضح رہے کہ فلم ’اڑتا پنجاب‘ ہندوستانی ریاست پنجاب میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال اور فروخت بڑھتے ہوئے رحجان پر بنائی گئی ہے جس میں عالیہ نے ایک بہاری لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔عالیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے ہدایت کار ابھیشیک سے اپنے کردار کے حوالے سے کافی بات کی جس کے بعد انہوں نے مجھے اس میں مدد دی، لیکن میں کبھی بھی اس کردار کی طرح اصل میں نہیں کر سکتی۔اڑتا پنجاب کے بعد عالیہ مزید دو فلموں میں کام کریں گی جس میں ہدایت کار گوری شندے کی فلم شامل ہے جس میں وہ شاہ رخ کے ہمراہ کام کریں گی۔
تاہم عالیہ کے مطابق فلم ’اڑتا پنجاب‘ کی ریلیز کے فوری بعد وہ سب سے پہلے 8 دنوں کی چھٹیوں پر جانے کا ارادہ کر رہی ہیں کیوں کہ وہ لگاتار کام کر کے تھک چکی ہیں۔اس کے علاوہ عالیہ اداکار ورن دھون کے ساتھ فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ کی شوٹنگ بھی شروع کریں گی جو کہ ایک رومانوی کہانی ہے۔فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ رواں سال 17 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔