خاندان کی محمد علی کے جنازے میں دنیا بھر کو شرکت کی دعوت

خاندان کی محمد علی کے جنازے میں دنیا بھر کو شرکت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (این این آئی)سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن محمد علی کے خاندان کے ذرائع نے کہا ہے کہ جمعے کو ان کا بہت بڑا جنازہ منعقد کیا جائیگا تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کو انھیں خداحافظ کہنے کا موقع مل سکے۔یاد رہے کہ کھیلوں کی دنیا کی شہر ہ آفاق شخصیت محمد علی ہفتے کو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ان کے خاندان کے ذرائع نے کہا کہ ان کا انتقال نامعلوم قدرتی وجوہات سے ہونے والے سیپٹک شاک سے ہوا، جب کہ ان کا جنازہ جمعہ کے روز امریکی ریاست کینٹکی میں واقع ان کے آبائی قصبے لوئی ول میں منعقد کیا جائیگا۔محمد علی کے خاندان کے ترجمان باب گنیل نے کہا کہ وہ ساری دنیا کے شہری تھے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے جنازے میں شرکت کر سکیں۔