قومی ٹیم کیلئے دورۂ انگلینڈ سخت اور مشکل ہوگا،وسیم اکرم

قومی ٹیم کیلئے دورۂ انگلینڈ سخت اور مشکل ہوگا،وسیم اکرم

کراچی(آئی این پی) سابق کپتان وسیم اکرم نے واضح کیا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ وہ پلک جھپکتے ہی مسائل کو حل کر دیں، دورۂ انگلینڈ سخت اور مشکل ہوگا۔سوئنگ کے سلطان نے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ وہ پلک جھپکتے ہی مسائل کو حل کر دیں، دورۂ انگلینڈ سخت اور مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہتر نتائج کے لیے ہمارے کھلاڑیوں کو دبا سے آزاد ہونے کے ساتھ بھرپورمحنت کی ضرورت ہوگی، فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزا ملنا چاہیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی