قومی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی
اسلام آباد (این این آئی) قومی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جون کو لیسٹر، دوسرا 22 جون کو ووسٹر اور تیسرا ون ڈے 27 جون کو ٹونٹن میں کھیلا جائیگا۔ اس طرح تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جولائی کو برسٹول، دوسرا 5 جولائی کو ساؤتھمپٹن اور تیسرا 7 جولائی کو چیمسفورڈ میں کھیلا جائیگا۔