سپینش موٹو جی پی ، مارک مارکوئیز نے پول پوزیشن حاصل کرلی

سپینش موٹو جی پی ، مارک مارکوئیز نے پول پوزیشن حاصل کرلی

بارسلونا (آئی این پی)سپینش موٹو جی پی کوالیفائنگ ریس میں میزبان ملک کے رائیڈرز نے میدان مار لیا جبکہ سپنش رائیڈر مارک مارکوئیز نے پول پوزیشن حاصل کی ۔ سپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی موٹو جی پی کوالیفائنگ ریس میں دنیا بھر سے شریک رائیڈرز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ سپنش ٹریک پر میزبان ملک کے رائیڈرز چھائے رہے ۔ سپین کے مارک مارکوئیز نے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرکے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ مارک مارکوئیز 1 منٹ 43 اعشاریہ 5 سیکنڈز میں فنش لائن عبور کرکے پول پوزیشن پر قبضہ جمایا ۔ میزبان ملک کے ہی جارج لورینزو صفر اعشاریہ 1 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ۔ان کے ہم وطن ڈینی پیڈروسا تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی