5رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ کیلئے اگست میں روانہ ہوگی

5رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ کیلئے اگست میں روانہ ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)5رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ کیلئے اگست کو پولینڈ روانہ ہوگی ٗپاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ جونیئر سکوائش چمپئن شپ رواں سال 6سے 16 اگست تک پولینڈ میں کھیلی جائے گی جس کے لئے فیڈریشن نے5کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے جن میں اسرار احمد ، عباس شوکت ، احسن ایاز، کاشف آصف اورمہران جاویدشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور کوچ انہیں جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی