برینڈن میک کولم آج ایم سی سی میں لیکچر دیں گے

برینڈن میک کولم آج ایم سی سی میں لیکچر دیں گے

لندن (این این آئی) نیوزی لینڈ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم (آج) پیر کو ایم سی سی سپرٹ آف کرکٹ کاؤڈرے لیکچر دیں گے ٗوہ یہ اعزاز پانے والے دوسرے کیوی کرکٹر بن جائیں گے، اس سے قبل مارٹن کرو نے 2006ء میں لیکچر دیا تھا۔ یہ لیکچر ہر سال سابق انگلش کپتان کولن کاؤڈرے کے اعزاز میں دیا جاتا ہے ٗمیک کولم کو صرف نیوزی لینڈ کرکٹ کیلئے خدمات پر نہیں بلکہ ایم سی سی سپرٹ آف کرکٹ کیلئے خدمات کے اعتراف میں لیکچر کیلئے چنا گیا ہے۔ میک کولم نے اپنے بیان میں کہا کہ کاؤڈرے لیکچر کیلئے منتخب ہونا میرے لئے باعث فخر اور اعزاز ہے، اس وقت دنیائے کرکٹ میں کئی اہم ایشوز ہیں اور میں ان پر بات کروں گا، امید ہے یہ شام دیکھنے والوں کیلئے دلچسپ ہو گی۔ سوال و جواب کے سیشن میں کمارسنگاکارا اور ایوان مورگن بھی میک کولم کو جوائن کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی