پاکستان جولائی میں عالمی ویمنز سافٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کریگا

پاکستان جولائی میں عالمی ویمنز سافٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان رواں برس جولائی میں کینیڈا میں شیڈول عالمی ویمنز سافٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان (ایس ایف پی) کے سیکرٹری جنرل آصف عظیم نے اس بات کا اعلان کھلاڑیوں میں کٹس اور سامان کی تقسیم کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں شرکت ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، کوشش ہو گی مضبوط اور متوازن سکواڈ تشکیل دیں تاکہ ٹیم بہترین نتائج دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے چناؤ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ غیرملکی کوچز کی نگرانی میں منعقد ہو گا اور غیرملکی کوچز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔