پی ٹی آئی کے ایجنڈے بارے اب ہر پاکستانی آگاہ ہو چکا ہے،خواجہ عمران نذیر

پی ٹی آئی کے ایجنڈے بارے اب ہر پاکستانی آگاہ ہو چکا ہے،خواجہ عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ و زیر اعظم میاں نواز شریف کو جدہ بھگانے والے یہودیوں کے ایجنٹ اپنی ناپاک سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے،پی ٹی آئی کے ایجنڈے کے بارے میں اب ہر پاکستانی آگاہ ہو چکا ہیے،جلد ان کی سیاست کا بستر گول ہونے والا ہے،پنجاب حکومت آئندہ بجٹ میں تین چیزوں (تعلیم ،صحت،پینے کا صاف پانی)کوسب سے زیادہ ترجیح دے گی ن لیگ کسی دباؤ میں آکر نہیں بلکہ عوام کے مسائل حل کرنا ن لیگ کا نہ صرف منشورہے بلکہ اپنا فرض سمجھتی ہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقے میں مقامی رہنماؤ ں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حاجیوں کو لوٹنے والے آج کرپشن کے خلااف باتیں کررہے ہیں ،پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو معلوم ہوناچاہیے کہ ناچ گانے اور دلفریب دھنوں سے عوام کے مسائل حل نہیں گے،۔ ن لیگ کی حکومت کومعاشی بد حالی ورثہ میں ملی تاہم پھر بھی اس میں بہت بہتری لائے ہیں،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ملک کو ایسا ملک بنانے جارہی ہے جہان بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کچھ بھی ایسا نہیں کہ ٹھیک نہ ہو سکے ۔