پنجاب حکومت کا رمضان پیکج بھی اشتہاری مہم کا حصہ ہے ،عابد صدیقی
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا رمضان پیکج بھی اشتہاری مہم کا حصہ ہے جس طرح باقی ناکام سکیموں پر قوم کا اربوں روپیہ اشتہارات پر ضائع کیا جا رہا ہے اسی طرح عام آدمی کو رمضان میں ریلیف نہیں بالکہ حکمرانوں نے اپنوں کو نوازنے کے لئے ڈھونگ رچانا ہے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو سستی اشیاء خوردونوش مہیا کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئے ہیں عام آدمی فاقوں سے مر رہا ہے لیکن پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے قوم کا سرمایہ ناکام سکیموں اور اشتہاری مہم پر خرچ کر کے غریب کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے انہوں نے کہا اگر خاطر خواہ اقدامات نہ کئے گئے تو غربت خطرناک حد تک بڑھ جائے گی۔