پنجاب حکومت کے ماضی کے رمضان پیکج کے تجربات اچھے نہیں رہے،یاسر گیلانی
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت رمضان پیکج کی آڑ میں ایک نئی چور بازاری کا سلسلہ سرگرم کر رہی ہے ماضی کی طرح یہ پیکج بھی مسلم لیگ ن کے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے ہتھے چڑھ جائے گا اور غریب آدمی منہ دیکھتا رہ جائے گا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ماضی کے رمضان پیکج کے تجربات اچھے نہیں رہے ایک طرف تو ان اشیاء کی کوالٹی مضر صحت دیکھنے میں آئی اور دوسرا سرکاری اہلکاروں نے ملی بھگت سے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو خوب نوازا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ناکام سکیموں کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
لیکن ماضی کی غلطیوں سے کچھ سیکھنے کو تیار نہیں جو پنجاب کے لئے ایک المیہ سے کم نہیں۔