ملک میں امن کیلئے علماء امن کمیٹی پا کستان بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،حافظ ندیم جامی

ملک میں امن کیلئے علماء امن کمیٹی پا کستان بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،حافظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) امن کمیٹی پاکستان کے مرکزی ترجمان حافظ ندیم جامی اور مفتی ضیاء الرحمن ، قاری عبیداللہ رحیمی ، قاری اقبال حیدری۔ عبدالرحمن عزیز ، اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں امن کیلئے علماء امن کمیٹی پا کستان بھرپور کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز پا کستان کو امن کا گہوارہ بنا نے کیلئے کوشاں ہیں ہمارا ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے ان حالات میں امن عامہ کی خاص ضرورت ہے اور علما ء امن کمیٹی پاکستان نوجوانوں ، وکالاء ، تاجر اور سول سوسائٹی کو یہ پلٹ فارم مہیا کر رہی ہے ۔ انہوں مزید کہا کہ علماء مشائخ نے ماضی میں قیام امن میں مثالی کر دار ادا کیا اور مستقبل میں اتفاق اور اتحاد کو فروغ دینے کی اہم ضرورت ہے مو جودہ صورت حال میں ہمارا پیارا ملک پاکستان مسائل سے دو چار ہے اسکے لئے ساکنین پا کستان ایک ہو کر ایک ہو نا ہو گا ۔ آج وقت اس با ت کا تقاضہ کر تا ہے کہ بحثیت مسلم بحثیت قوم بحثیت پا کستانی ایک ہو کر امن ، اتحاد ، یکجہتی کے فروغ میں چلتے ہو ئے پُرامن معاشرہ ، پُر امن مستقبل، پُر امن پا کستان بنانے میں کامیاب ہو سکیں اور امن کے فروغ میں رنگ نسل و مذہب اور تفرقہ بازی سے ہٹ کر پا کستانی ہو نے کو تر جیح دیں تا کہ منظم اور متحد قوم بن سکیں اس موقع پر محمد ابوبکر صدیق ، قاری عبداللہ ، مولانا عتیق الرحمن ، قاری آصف ودیگر موجود تھے