حکومت نے مختص بجٹ میں سے 76ملین کمی کرکے تعلیم دشمنی کا مظاہر ہ کیا ہے،حافظ عاکف
لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر نے کہا ہے کہ حکومت نے تعلیمی بجٹ چار فیصد کرنے کی بجائے پہلے سے مختص بجٹ میں سے 76ملین کمی کرکے تعلیمی دشمنی کا مظاہر ہ کیا ہے ۔ہم نے نوجوانوں کو پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنادیاہے، طلباء یو نین فوری بحال نہ ہوئیں تو ملک گیر تحریک کا اعلان کریں گے،خطے میں امن کیلئے مسلہء کشمیرکا حل ضروری ہے،ملکی ترقی کیلئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسکاؤٹ آڈٹیوریم میں تعلیم بچاؤ طلباء کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عاکف طاہر نے کہا ہم نصاب تعلیم میں تبدیلی اوراسے سیکولر بنانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اقتدار کے نشہ میں بدمست حکمران بزدلانہ رویہ ترک کریںِ ، قوموں کے عروج و زوال میں نوجوان نسل نے کلیدی کردار ادا کیا،اس لئے اے ٹی آئی وطن عزیز کے تعلیمی ادروں میں مصروف عمل ہے موجودہ ملکی حالات سے ہر محب وطن پاکستانی سخت مضطرب ہے کیونکہ یہ ملک تو نظام مصطفے ﷺکے نفاذ کیلئے حاصل کیا تھا مگر جاگیرداروں اور وڈیروں نے قبضہ کرکے ذاتی مفاد کیلئے اس کا حلیہ بگاڑدیا ، قوم کے حالات نہ بدے تو خونی انقلاب آے گا،بے روزگاری ،غربت و افلاس ،لوڈشیڈنگ اور مہنگی تعلیم نے نوجوان نسل کو مایوسی کی دلدل میں پھنسادیا ہے،اور غیروں کی سازشوں نے وطن عزیز کو بدامنی کا شکار کیا ہے سندھی ،بلوچی ،پنجابی،پشتو،اور اردو کے تنازعات بھڑکائے جارہے ہیں ،صدرانجمن نے مزید کہا اٹیمی طاقت ہوتے ہوئے بھی بجلی بحران المیہ ہے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر امتیازی سلوک غیر اخلاقی ہے ایوان صدر،وزیر اعظم ہاوس ،ججز کالونی،اور دیگر وی آئی پیز کی رہائش گاہوں پر بھی لوڈشیڈنگ ہونی چاہے امریکہ مسلسل ہماری خود مختاری کی دھجیان اڑا رہا ہے ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے حکومت عالمی عدالت انصفاف سے رجوع کرئے انہوں نے کہا ہے طلباء برادری کو بھی یونین سازی کا موقع ملنا چاہیے،ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرکے غریب اور امیر طلباء کیلئے یکساں تعلیمی سہولتوں کے ساتھ پورے پاکستان میں لاگو کرنے کی ضرورت ہے ،معاشرے کو امن کا گہوارہ اور پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے نوجوان نسل کی تربیت سب سے اہم ہے قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے ہم طلباء برادری کو علم و عمل کے اسلحہ سے لیس کر رہے ہیں ۔تعلیم بچاؤ طلباء کنونشن سے ناظم ڈوثیرن افتخار احمد ،سعید سعیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔