کوٹ خواجہ سعید ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کا نوٹس لیا جائے، ملک سیف الرحمان
لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کونسلر ملک سیف الرحمن لبھا نے کہا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کی انتظامیہ لا پرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کر کے ہمارے قائد وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور میا حمزہ شہباز شریف کے عوامی منصوبے صحت کی سہولیات عوام تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو پھر عوام پر اس کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے کیونکہ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کی دیکھ بھال اچھی طرح سے نہیں کررہی ہے میں نے ایم ایس کو جا کر اس کی شکائت کی تو انہوں نے بھی اس پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ملک سیف الرحمن لبھا نے میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتال کے ایم ایس کی غفلت اور لا پرواہی کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں وگرنہ حلقہ کے عوام یہ سمجھیں گے کہ وزیر اعلی نے یہاں کے لوگوں کو ایم ایس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔