قاری جمیل الرحمان کی صدارت میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس

قاری جمیل الرحمان کی صدارت میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس

لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا عبدالشکور حقانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا عبدالنعیم،مولانا خالدمحمود ،مولانا قاری عبدالعزیز ،مولانا سعیدوقار،مولانا خالدعابدنے شرکت کی ۔اجلاس میں طے ہوا کہ رمضان المبارک کی مقدس گھڑیوں میں مختلف مساجد میں معتکفین کو ختم نبوت کے موضوع پر ہر ساتھی بیس بیس مساجد میں بیان کرے گا۔اسکے علاوہ مختلف مساجد میں نمازفجر کے بعد دروس اور کورسسزبھی منعقد کیے جائیں گے اور مختلف مقامات افطار پارٹیز بھی منعقد کی جائیں گی جس سے عالمی مجلس تحفط ختم نبوت کے مرکزی اکابرین بیان کریں گے۔ ا جلاس میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہرمسلمان کی پہچان ہے ۔ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے ۔ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے۔علماء کرام نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں ۔علماء کرام نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ جذبہ ایمانی کو مدنظر رکھتے ہوئے قادیانیوں اور انکی مصنوعات کا بیکاٹ کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1