انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں14پیسے کمی ریکارڈ
اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں14پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں20پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید 105.30 روپے سے گھٹ کر105.10روپے اور فروخت 105.50روپے سے گھٹ کر105.30روپے پرآگئی جبکہ یورو کی قدرمیں1.70روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے بعدیوروکی قیمت خرید117.30روپے سے بڑھ کر119روپے اورقیمت فروخت118.30روپے سے بڑھ کر120روپے پرجاپہنچی تاہم 20پیسے کی کمی سے بر طانوی پاونڈ کی قیمت خرید152.30روپے سے گھٹ کر152.10روپے اورقیمت فروخت 153.30 روپے سے گھٹ کر153.10 ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا جبکہ یوروکی قدرمیں2روپے کااضافہ ہوا اوربرطانوی پاونڈکی قدرمیں1.30روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔