اگلے مالی سال کیلئے برآمدات میں اضافے کیلئے جامع اقدامات تجویز

اگلے مالی سال کیلئے برآمدات میں اضافے کیلئے جامع اقدامات تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17ء میں برآمدات میں اضافے کے لئے جامع اقدامات تجویز کئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے لئے جاری لوکل ٹیکسز اور لیویز کے ڈرا بیک کی سکیم اگلے مالی سال میں بھی جاری رہے گی ٗ برآمدی ری فنانس سہولت جس کا مارک اپ جون2013ء میں 9.5فیصد تھا اس کو یکم جولائی 2016ء سے 3فیصد پر لایا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی حوصلہ افزائی اور خصوصاً ان کو نئی ٹیکنالوجی کے لئے سرمایہ کاری کرنے پر راغب کرنے اور غیر روایتی برآمدات کی ترغیب دینے کے لئے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن فنڈ قائم کیا جا رہا ہے ٗپاکستان کی صنعتی برآمدات 5بڑے شعبوں یعنی ٹیکسٹائل، چمڑے، قالین بافی، کھیلوں کی مصنوعات اور سرجری کے آلات پر مشتمل ہیں۔ ان پانچ شعبوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے یکم جولائی 2016ء سے ان شعبوں کو زیرو شرح پر سیلز ٹیکس کے نظام کے تحت کر دیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -