رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ سایہ فگن ہو رہا ہے،ذکراللہ مجاہد
لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ سایہ فگن ہو رہا ہے اس مہینے کا استقبال شایان شان طریقے سے کیا جانا چاہیے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گذشتہ روزاپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی سنت مطہرہ ہے کہ آپ ﷺ رمضان المبارک کا استقبال اور اس کی تیاری شعبان میں ہی شروع کر دیتے تھے۔ رمضان المبار ک انفرادی اصلاح کے ساتھ مخلوق خدا سے محبت ، ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے۔ انسانوں کی سب سے بڑی خیر خواہی ان کواپنے رب کے ساتھ جوڑنا اور اس کے راستے کی طرف لاناہے، لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنی ساری کاوشوں ، محنتوں اوراپنے مال کو اسی کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں۔