کپاس کے کاشتکار پیداواری ہدف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کریں ،محکمہ ز راعت

کپاس کے کاشتکار پیداواری ہدف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کریں ،محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (این این آئی)محکمہ زراعت ملتان کے مطابق کپاس کے کاشتکار پیداواری ہدف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کریں اور ابتداء میں فصل کا رس چوسنے والے کیڑوں سے تحفظ یقینی بنائیں ۔کپاس کی فصل پر اگتے ہی رس چوسنے والے کیڑوں خصوصًا تھرپس ،سفید مکھی، چست تیلہ ، سبز تیلہ اور مائیٹس وغیرہ کا حملہ ہونے کا خدشہ ہوتاہے جو تقریبًا سارا موسم جاری رہتا ہے ۔ شدید حملہ کی صورت میں فصل کی پیداوار نصف یا اس سے بھی کم رہ جاتی ہے ۔ ترجمان کے مطابق کپاس کی فصل کو آبپاشی زمین کی زرخیزی، طریقہ کاشت، قسم ، موسمی حالات اور فصل کی حالت کو مدنظر رکھ کر کریں ۔
ہموار زمین پر ڈرل سے کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی کے بعد پودوں کی ایک لائن چھوڑ کر دوسری لائن میں مٹی چڑھا کر پٹڑیاں بنادیں۔
اس طریقہ کاشت سے 40 فیصد تک پانی کی بچت کے ساتھ فصل کا قدمناسب رہتا ہے ، کھاد کی افادیت بڑھ جاتی ہے اور بارش کی صورت میں نکاسی آب بھی آسان ہوتی ہے ۔ ترجمان کے مطابق کاشتکار کپاس کے ضرررساں کیڑوں کے کیمیائی تدارک کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کیڑے مارزہر کاانتخاب اور سپرے کریں اور کھیتوں سے جڑی بوٹیاں خاص طور پر اٹ سٹ کی مؤثر تلفی کو یقینی بنائیں۔

مزید :

کامرس -