اوپیک کے نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب، پیداواری سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ

اوپیک کے نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب، پیداواری سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویانا (این این آئی)تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنطیم اوپیک نے محمد بارکیندو کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا ہے ۔یہ فیصلہ ویانا میں ہونے والے اوپیک کے رکن ملکوں کے اجلاس میں کیا گیا۔ نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے محمد بارکیندو، اوپیک کے موجودہ سیکریٹری جنرل عبداللہ البدری کی جگہ لیں گے، جن کا تعلق لیبیا ہے۔عبداللہ البدری 2007 سے اوپیک کے سیکرٹیر جنرل تھے۔درایں اثنا اوپیک کے رکن ممالک تیل کی نئی پیداواری سطح کے بارے میں متفق نہیں ہو سکے۔

مزید : کامرس