اشرافیہ دونوں ہاتھوں سے ملک کو اب بھی لوٹ رہی ہے، اشرف کمال

اشرافیہ دونوں ہاتھوں سے ملک کو اب بھی لوٹ رہی ہے، اشرف کمال

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد اشرف کمال نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک بہت سے ایسے لوگ آئے ہیں جو ابھی بھی ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور اس کو شدید نقصان بھی پہنچا رہے ہیں ملک میں چند لوگ ہی ایسے ہیں جو کہ اس کے ساتھ مخلص ہیں وگرنہ اکثریت ایسے لوگوں کی ہیں کہ جن کی نیت صرف اور صرف لوٹ مار کی ہی ہے ایسی سوچ کے حامل لوگوں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔’’پاکستان‘ ‘سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف کمال کا کہنا تھا کہ یہ نیہائت افسوس کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ ہم تو اپنے ووٹوں سے اپنے نمائندوں کو منتخب کرکے اسمبلی جانے کا موقع فراہم کرتے ہیں لیکن اسمبلی جا کر یہی لوگ ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ہمارے لئے مشکلات پیدا کرنے والے قوانین بناتے ہیں اور مہنگائی کی صورت میں ووٹ دینے والوں کو پریشانیاں دیتے ہیں یہ لوگ اپنی تنخواہیں تو بڑھالیتے ہیں لیکن عوام کے لئے کوئی بھی کام کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

ایسے کچھ افراد کی سوچ کی وجہ سے عوام کا سیاسی رہنماؤں سے اعتماد اٹھ رہا ہے جو قابل تشویش بات ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4