بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بھی نظر انداز کر دیا گیا،عمر کسانہ

بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بھی نظر انداز کر دیا گیا،عمر کسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ حکومت میڑو بس اور ٹرین جیسے منصوبوں کی بجائے صحت اور تعلیم کے لیے بجٹ میں اضافہ کرے تاکہ عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیا ت دستیا ب ہو سکیں ۔ وفاقی بجٹ میں جہاں غریب آدمی کے لیے مہنگائی کا طوفان آیا ہے وہیں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے حالانکہ ترقی پذیر ممالک میں صحت اور تعلیم کے بجٹ میں اضافے کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن پاکستان میں یہ معاملہ الٹ ہے ۔وزیرخزانہ بتائیں کہ ان تین سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایسا کونسا منصوبہ مکمل کیا ہے جس سے ملک بھر کے عوام مستفید ہوئے ہوں ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کسی بھی بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں دیا اور ٹیکسوں کی بھر مار کرکے اپنی عیاشیوں کا سبب پید اکیا ۔تعلیم کا شعبہ انکی ترجیحات میں شامل نہیں ہے اسی لیے گزشتہ سال تعلیم کے لیے 109ارب مختص کیے تھے جس کو اس بجٹ میں کم کر کے 108ارب کر دیا گیا ہے ۔