درجہ چہارم کے ملازمین کا سروس سٹرکچر بلاتاخیر جاری کیا جائے، شیخ نصرت

درجہ چہارم کے ملازمین کا سروس سٹرکچر بلاتاخیر جاری کیا جائے، شیخ نصرت
 درجہ چہارم کے ملازمین کا سروس سٹرکچر بلاتاخیر جاری کیا جائے، شیخ نصرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)سروسز ہسپتال پیرا میڈیکس الائنس کے صدر شیخ محمد نصرت نے کہا ہے کہ کلاس فور کے ملازمین کا سروس سٹرکچر فوری طور پر جاری کیا جائے اور ڈیلی ویجز سمیت ورک چارج ملازمین کو فوری ریگولر کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملازمین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ مسنگ کیٹگری کا سروس سٹرکچر فوری جاری ہونا چاہئے ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کلاس فور کے سرکاری ملازمین کا سروس سٹرکچر اپ گریڈ کیا جائے اور کئی کئی سال سے ہسپتالوں میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز اور ورک چارج ملازمین کو فوری طور پر ریگو لر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات پر فوری عمل در آمد کرے وگرنہ پورے پنجاب میں دما دم مست قلندر ہو گا اور لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ہڑتال کے علاوہ پورے پنجاب میں اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر پیرا میڈیکس الائنس پنجاب کے چئیرمین ملک منیر احمد اور رورل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے صدر قاری ارشاد بھی موجود تھے۔